ورزش انسان کو الزائمر نامی دماغی بیماری سے بچانے میں مؤثر

لاہور:  نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ورزش انسان کو الزائمر نامی دماغی بیماری سے بچائے رکھتی ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ورزش کرنے سے اریسن IRISIN نامی ہارمون پیدا ہوتا ہے جو انسان کی بھولنے کی بیماری کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ الزائمر کے مرض سے محفوظ رکھتا ہے۔

ورزش کرنے سے یہ ہارمون خون میں داخل ہوجاتا ہے جوانسان کے اعصابی نظام کے لیے انتہائی مفید ہے۔

Comments
Loading...