
عمران خان 23 اور 30 مارچ کو لگژری ٹرینوں کا افتتاح کریں گے
راولپنڈی:
وزیر اعظم عمران خان 23 اور 30 مارچ کو 2 نئی لگژری ٹرینوں کا افتتاح کریں گے۔
عمران خان 23 اور 30 مارچ کو 2 نئی لگژری ٹرینوں سر سید ایکسپریس اور جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، ریلوے کیریج فیکٹری 21 مارچ تک دونوں ٹرینوں کی30 کوچز تیار کر کے پاکستان ریلوے کے حوالے کرے گی جس کا ورک آرڈر جاری ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ کیریج فیکٹری ملازمین کو وفاقی وزیر شیخ رشید کی طرف سے 3,3 ہزار روپے مارچ کی تنخواہ کے ساتھ جاری ہوں گے۔
جناح ایکسپریس لاہور سے کراچی چلے گی یہ دونوں پاکستان کی انتہائی لگژری ریل گاڑیاں ہوں گی، جدید ترین واش روم بھی ہوں گے، لگژری برتھ اور سیٹ ہوگی ان گاڑیوں کی 3 ماہ قبل تک سیٹوں کی بکنگ کرائی جاسکے گی۔