نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا۔

آغا سراج درانی کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل سے گرفتار کرکے نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کر دیا گیا۔ سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر اپنے حلقے میں ترقیاتی فنڈز میں خرد برد کا بھی الزام ہے۔ آغا سراج درانی کو نیب راولپنڈی کی ٹیم نے گرفتار کیا ہے اور انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

احتساب عدالت سے راہداری ریمانڈ لینے کے بعد سراج درانی کو نیب کراچی کے حوالے کیا جائے گا۔ نیب کراچی نے آغا سراج درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے گزشتہ سال اپریل میں آغا سراج درانی اور سندھ اسمبلی کے سیکرٹری غلام محمد کے خلاف  غیر قانونی تقرریوں اور آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔

Comments
Loading...