
کراچی میں خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ کی اسٹاک ایکسچینج آمد
کراچی:
خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور سلیم نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور سلیم نے منگل کوپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں روایتی گھنٹہ بجاکرکاروبار کا آغاز کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ پشاور میں بھی اسٹاک ایکس چینج کا قیام عمل میں لایا جائے۔ 23 مارچ کو پشاور میٹرو بس سروس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر پی ایس ایکس کے سی ای او رچرڈ مورن اور چیئرمین پاکستان اسٹاک سلیمان مہدی بھی موجود تھے۔
تیمورسلیم نے کہا کہ پاک افغان سرحدی راستے سے قانونی طریقے سے تجارت کے فروغ کے خواہشمند ہیں اور خواہش ہے کہ باہمی تجارت کے لیے پاک افغان سرحد 24 گھنٹے کھلی رہے ۔انھوں نے کہا کہ کراچی آنے کا مقصد سرمایہ کاروں کو خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنا ہے۔