پی ایس ایل: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

شارجہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔

شارجہ میں ہونے والے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے  پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور نے پہلے کھیلتے ہوئے 153 رنز بنائے اور پشاور کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا۔

پشاور کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور کامران اکمل نے کیا لیکن کامران اکمل دوسرے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

کپتان ڈیرن سیمی نے اننگز کے آخری اوورز میں 10 گیندوں پر برق رفتار 24 رنز اسکور کر کے ٹیم کا اسکور 153 تک پہنچایا— فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر

ایک موقع پر پشاور کے 4 کھلاڑی 48 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے لیکن پھر امام الحق اور ڈاؤسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کے درمیان 76 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

ڈاؤسن 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ امام الحق نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان ڈیرن سیمی نے اننگز کے آخری اوورز میں 10 گیندوں پر برق رفتار 24 رنز اسکور کر کے ٹیم کا اسکور 153 تک پہنچایا۔

کراچی کی جانب سے سکندر رضا اور عثمان شنواری نے دو دو جب کہ عماد وسیم، محمد عامر اور عامر یامین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز اور پشاور زلمی ٹورنامنٹ میں اب تک دو دو میچز کھیل چکی ہیں، کراچی کنگز کو ایک میچ میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی جب کہ پشاور زلمی بھی ایک میچ میں فاتح رہی اور دوسرے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

پوائنٹس ٹیبل پر رن ریٹ کے اعتبار سے پشاور زلمی دوسرے اور کراچی کنگز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

Comments
Loading...