پلوامہ حملہ: ویرات کوہلی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے پر بول پڑے

نئی دہلی:  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ہمارے دل پلواما میں مارے جانے والے جوانوں کے ساتھ ہیں،ہم ہر اس فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں جو عوام چاہے گی اور کرکٹ بورڈ کا فیصلہ ہوگا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ اور حکومت انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گی پوری بھارتی ٹیم ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار پر غور شروع کردیا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

 

Comments
Loading...