پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

ارجہ:  لاہور قلندرز کے 144 رنز کے ہدف کو گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، فخرزمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا تو فخرزمان صرف 3 رنز بناکر محمد نواز کا شکار بن گئے، سلمان بٹ اپنے دوسرے میچ میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور صرف 5 رنزبناکر پویلین واپس لوٹے۔

سہیل اختر 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کرآؤٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا جب کہ پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے کورے اینڈرسن کی اننگز بھی 19 رنز تک محدود رہی اور گزشتہ میچ کے ہیرو ڈیوڈ ویزے اس بار 20 رنز پر ہمت ہار بیٹھے۔ اے بی ڈی ویلیئرز 45 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

21 رنز کے عوض تین وکٹیں لے کر گلیڈی ایٹرز کے غلام مدثر نمایاں بولر رہے۔ سہیل تنویر نے دو جبکہ محمد نواز اور انور علی نے ایک، ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Comments
Loading...