العزیزیہ ریفرنس؛ نواز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد: العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پر سزا معطلی کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پر سزا معطلی کا فیصلہ کل سنائے گا، فیصلہ دن 12 بجے سنایا جائے گا جب کہ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments
Loading...