حج درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہوگا

کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہوگا۔

حج درخواست فارم آج  سے 14 مختلف بینکوں کی برانچز میں دستیاب ہوں گے اور درخواستیں مکمل کرنے کے بعد 6 مارچ تک مختلف بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔

حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 8 مارچ کو کی جائے گی جس کے تحت خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان ہوگا۔

حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔

اس مرتبہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی اسکیم کے ذریعے 71 ہزار 684 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔

Comments
Loading...