پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے، آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کے ہمراہ ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جس میں ملک کو درپیش خطرات اور جوابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے پیشہ ورانہ تیاریوں، باہمی روابط اور مطابقت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

Embedded video

Maj Gen Asif Ghafoor

@OfficialDGISPR

COAS visited AHQ. COAS & CAS deliberated on operational environment including threat and response. Both Chiefs expressed satisfaction on readiness, coordination & synergy. Pak Armed Forces are fully prepared for a befitting response to any Indian aggression or misadventure, IA.

1,363 people are talking about this

خیال رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی کانوائے پر ہونے والے حملے کے بعد سے بھارت کی حکمران ہندو انتہا پسند جماعت نے بغیر تحقیقات کے ہی پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا دیا۔

بھارتی دھمکیوں کی جانب سے پاکستان کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا گیا اور اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے باقاعدہ پریس کانفرنس بھی کی۔

Comments
Loading...