امریکی نائب صدر کی اسرائیل آمد پر فلسطینیوں کا احتجاج

امریکی نائب صدر مائیک پینس اسرائیل کے دورے پر پہنچ گئے، فلسطینی شہریوں نے ان کے پوسٹرز پر جوتے برسا دیے۔ مظاہرین نے مائیک پینس سے واپس جانے کا مطالبہ کیا۔

امریکی نائب صدر کی مشرق وسطیٰ کے دورے پر اسرائیل آمد پر فلسطینی شہریوں نے مغربی کنارے میں احتجاج کیا اور مائیک پینس کے پوسٹرز پر جوتے برسا دیے، پاؤں تلے روندا اور آگ بھی لگا دی۔ غم وغصے سے بھرے شہریوں نے مائیک پینس سے واپسی کا مطالبہ کیا۔

اس سے قبل مائیک پینس نے اردن کا دورہ کیا تھا جہاں شاہ عبد اللہ نے ان پر مقبوضہ بیت المقدس سےمتعلق متنازع فیصلے واپس لینے پر زور دیا۔ خیال رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد کسی بڑے امریکی رہنما کا یہ پہلا دورہ ہے۔

Comments
Loading...