بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا جو دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج اور کل 80 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، وادی کوئٹہ  اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود ہے جہاں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ قلات میں 5، ژوب 4، سبی میں 15، پنجگور میں 1، پسنی میں 18 اور جیوانی میں درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح خضدار میں درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ اور نوکنڈی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments
Loading...