مقبوضہ کشمیر میں 8 بھارتی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر میں 8 بھارتی فوجیوں کی اور 32 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایم ایس ڈسٹرکٹ اسپتال راجوڑی نے اسپتال میں 8 جوانوں کی لاشیں لائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

ایم ایس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کا ایک کیپٹن اور پیرا ملٹری فورسزکے اہل کار بھی شامل ہیں۔

ایم ایس ڈسٹرکٹ اسپتال راجوڑی نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ایک تباہی ہے، مودی جی بس کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی جی، فوج میں شامل یہ جوان روبوٹ نہیں، ان کے خاندان بھی ہیں، مودی جی، بھارتی فوجیوں کے خاندانوں کے بارے میں بھی سوچیں۔

Comments
Loading...