عمران خان نے شہباز شریف کو چھوٹا ڈان قرار دے دیا

اسلام آباد: عمران خان نے شہباز شریف کو چھوٹا ڈان قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت کو شہباز شریف کو طلب کرنا چاہیئے ، شریف برادران کیخلاف گواہی دینے کے بعد فیصل سبحان لاپتہ ہوگیا، چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملتان میٹرو کا کنٹریکٹ کیپٹل انجینئرنگ کمپنی کو دیا گیا ، فیصل سبحان کمپنی کا سی ای او تھا۔ انہوں نے کہا شہباز شریف نے 9 سال میں 9 ہزار ارب روپے خرچ کیے، ہڑتالی بیوروکریسی شہباز شریف کی فرنٹ مین ہے۔ ان کا کہنا تھا ملتان میٹرو بس اور اورنج ٹرین لاہور کا پیسہ شریف خاندان کو جا رہا ہے ، یہ بڑے منصوبوں کی رپورٹس پبلک نہیں کرتے اور معاہدے خفیہ رکھتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا اورنج ٹرین کا معاہدہ خفیہ کیوں ہے ؟ نیب احد چیمہ پر 14 ارب روپے کے الزام کی تحقیقات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کو ہم نے نہیں، چین کی ایس ای سی پی نےپکڑا ہے۔

Comments
Loading...