
شاہ رخ نے ’’لیجنڈ‘‘کا ٹیگ لگانے کی خواہش ظاہرکردی
بالی ووڈ میں 26 سالہ کیریئر میں بہت کچھ حاصل کر لیا ، اب چاہتا ہوں کہ سینما کی دنیا سے باہر ہوجائوں :اداکار
ممبئی(روزنامہ دنیا ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ نے اپنے اوپر لگی سپر سٹار کی مہر ختم کرکے لیجنڈ بننے کی خواہش ظاہر کر دی۔ ممبئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا انہوں نے سپر سٹار کی حیثیت سے بہت کچھ کرلیا
اب اس لیبل کے بجائے لیجنڈ کا ٹیگ لگانا چاہتا ہوں، میں بھارتی فلم انڈسٹری میں 26 سال گزار چکا ہوں لہٰذا اب میں سینما کی دنیا سے باہر رہنا چاہتا ہوں۔