سری دیوی نے اپنی آخری رسومات سے متعلق اہل خانہ کو کیا کہا تھا؟

لاہور: () سری دیوی کی آخری خواہشات کے مطابق ہی ان کی آخری رسومات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

 بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سری دیوی کی فرانزک رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس میں ان کی موت کی وجہ نشے کی زیادتی کے بعد حادثاتی طور پر باتھ روم کے ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی۔

سری دیوی ہفتے کے روز ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی کے جمیرا ایمرٹس ٹاور ہوٹل میں رہائش پذیر تھیں کہ اچانک بے ہوش ہو کر باتھ روم کے ٹب میں میں گر گئیں جس کے بعد انھیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ چکی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سری دیوی اپنی زندگی میں متعدد بار اس بات کا اظہار کر چکی تھیں کہ ان کا پسندیدہ رنگ سفید ہے، اور ان کی خواہش تھی کہ انکی آخری رسومات کی تیاریاں اس طریقے سے کی جائیں کہ ان میں سفید رنگ ہی نمایاں ہو۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیوی کی آخری خواہش کو پورا کرنے کیلئے ان کے خاندان نے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ان کی آخری رسومات کی تیاریاں بالکل اسی طرح کی ہیں جس طرح وہ چاہتی تھیں۔

Comments
Loading...