فیس بک کاخون کے عطیات کیلیے خصوصی فیچر متعارف

کراچی:  فیس بک نے پاکستان میں خون کے عطیات میں اضافے کے لیے خصوصی فیچر متعارف کرا دیا۔

فیچر کے استعمال سے لوگوں کوخون کا عطیہ دینے کے لیے رجسٹریشن کرانے میں آسانی ہو گی اور عطیات وصول کرنے والے ضرورت مند افراد اور اداروں کوایک ساتھ ملانے میں بھی مدد ملے گی پاکستان  میں صاف اور محفوظ خون کی قلت ہے، پاکستان میں ہر ماہ فیس بک پر خون کے عطیات کے لیے ہزاروں پوسٹس کی جاتی ہیں اور خون کے عطیات والے گروپس میں ایک لاکھ سے زائد افراد جوڑے ہوئے ہیں، پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے افراد چاہیں تواپنی پروفائلزکے ذریعے خون کے عطیات کے لیے رجسٹر کرا لیں یا پھر فیس بک ڈونیٹ بلڈ (facebook.com/donateblood) پر وزٹ کرکے بھی رجسٹرکرا سکتے ہیں۔

تمام معلومات مخفی رہیں گی اور پروائیسی سیٹنگ میں اونلی میں (Only Me) پر بائی ڈیفالٹ موجودرہے گی تاہم لوگ اپنے ڈونر اسٹیٹس کو زیادہ بھرپورانداز سے پھیلا سکتے ہیں، یہ  فیچر اینڈرائڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ پر دستیاب ہوگا ہم بلڈ بینکس اور اسپتالوں جیسے اداروں اور افراد کو فیس بک پر خون کے عطیات دینے والوں کے ساتھ رابطے بھی کر رہے ہیں، جب لوگ خون کے عطیات کے خواہاں ہوں گے تو وہ اپنی خصوصی پوسٹ ڈال سکیں گے۔

Comments
Loading...