درآمدی کپاس سے ٹیکس ختم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری نہ ہو سکا

کراچی:  درآمدی کپاس سے ٹیکس ختم کرنے کے فیصلے کا نوٹیفیکشن تاحال جاری نہ ہو سکا۔ مقامی کاٹن مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئیں جبکہ درآمدی آرڈر منسوخ ہونے لگے۔

ملک میں کپاس کی کم پیداوار اور عالمی منڈی میں کپاس کی قیمتیں بڑھ جانے سے مقامی مارکیٹ میں بھی روئی کے بھاؤ 7 سال کی بلند ترین سطح 8 ہزار 100 روپے کی سطح کو چھو چکے تھے۔ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کپاس کی درآمدات سے 5 فیصد سیلز ٹیکس اور 4 فیصد کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کی فیصلہ کیا تھا جس کے بعد درآمدی کپاس کی قیمت میں 9 فیصد کمی کا امکان تھا۔

دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ ای سی سی کے 4 جنوری کے فیصلے کا اب تک ایس آر او جاری نہیں ہو سکا جس کے باعث کاٹن مارکیٹ میں ٹریڈنگ ماند پڑ چکی ہے جبکہ روئی کی قیمت 8 ہزار روپے سے اب نیچے آ چکی ہے۔

دوسری جانب اطلاعات یہ بھی آ رہی ہیں کہ کئی امپورٹرز کے سودے تاخیر کے باعث منسوخ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

Comments
Loading...