
بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید
ھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجیوں کی جانب سے ایل او سی کے بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی منیرچوہان اورسپاہی عامر حسین شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سپاہی منیرحسین کہوٹہ اورعامر حسین ضلع بھمبر کے رہائشی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔