سعودی عرب عنقریب ٹائٹینیم دھات سے جہازوں کے ڈھانچے تیار کرے گا

لاہور:  سعودی عرب کی قومی صنعت کے چیف ایگزیکٹو مطلق المرشید نے کہا ہے کہ ان کا ملک ٹائیٹینم مواد سے عنقریب ہوائی جہازوں کے ڈھانچے تیار کرنے کا سلسلہ شروع کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں قومی صنعت میں سعودی شہریوں کے لیے مزید چار سو ملازمتیں تخلیق کی جائیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مینوفیکچرنگ کمپنی نے ’السلام ایو ایشن انڈسٹری‘ کمپنی اور فرانسیسی کمپنی ’ FIGEAC‘ کے ساتھ ٹائٹینیم دھات سے جہازوں کے ڈھانچے تیار کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

سعودی دفاعی آلات تیار کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر کمپنی کی مصنوعات کی پیداوار 30 فی صد سےبڑھا کر 45 فی صد تک کرنے کے لیئ حکومتی شعبوں کو کمپنی کے آلات خرید کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ یہ منصوبہ سعودی شہریوں کے لیے تین سو سے چار سو نئی ملازمتیں پیدا کرے گا۔

ایک سوال کے جواب میں مطلق المرشید کا کہنا تھا کہ یہ کمپنی کا قومی صنعت عسکری شعبے میں سرمایہ کاری کا آغاز ہے۔ اس کے شاندار نتایج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔

Comments
Loading...