پی ایس ایل :آج پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے ٹکرائے گی

پشاور زلمی کو تین میں سے دو میچز میں شکست ہوچکی ، گلیڈٰی ایٹرز بہتر پرفارمنس کیساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے پر موجود ہے

لاہور (دنیا نیوز ) پاکستان سپر لیگ میں آج بھی ایک ہی میچ کھیلا جائے گا، دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چیلنج درپیش ہوگا، دونوں ٹیمیں رات نو بجے ان ایکشن ہوں گی۔ پی ایس ایل تھری میں آج بھی ہائی وولٹیج مقابلہ ہوگا۔

شارجہ کے میدان میں پشاور زلمی اور سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں جوڑ پڑے گا۔ گلیڈی ایٹرز بھرپور فارم میں موجود ہیں، گزشتہ روز ٹیم اسلام آباد کو ہرانے کے بعد وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئے۔ سیمی الیون پی ایس ایل تھری میں تسلسل کیساتھ پرفارمنس نہیں دے پا رہی۔

زلمی نے ابھی تک تین میچ کھیلے، صرف ایک جیتا دو میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ آج کے میچ میں کونسی ٹیم کا پلڑا بھاری رہتا ہے شائقین کو رات نو بجے کا انتظار ہے۔

Comments
Loading...