انجرڈ سیمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے فتح چھین لی

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پانچویں وکٹ گرگئی جبکہ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔

آؤٹ ہونے والے بلے باز تھے جو شین واٹسن کی گیند پر جارحانہ اسٹروک کھیلنا چاہتے تھے تاہم فیلڈر کو کیچ دے بیٹھے۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین ڈوئن اسمتھ تھے جو محمد نواز کی آرم بال کو سمجھ نہ سکے اور 23 رنز بناکر کلین بولڈ ہوگئے۔

اس کے بعد محمد حفیظ اور تمیم اقبال کے درمیان 54 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس نے پشاور کو کوئٹہ کے ہدف کے قریب پہنچادیا۔حفیظ 29 رنز بناکر جان ہیسٹنگ کی گیند کا شکار بنے۔

اگلے آؤٹ ہونے والے بلے باز تمیم اقبال تھے جو انور علی کی شاندار تھرو کا نشانہ بنے اور رن آؤٹ ہوگئے۔

صابر رحمان بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور راحت علی کی گیند پر عمر امین کے ہاتھوں 11 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کوئٹہ کی جانب سے شین واٹسن، راحت علی، ہیسٹنگز اور محمد نواز ایک، ایک وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔

اس سے قبل آل راؤنڈر شین واٹسن کی جارحانہ اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز اسکور کیے۔

کوئٹہ کے بلے باز پاور پلے سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے جس کے دوران صرف 31 رنز ہی بن سکے۔

پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز اسد شفیق تھے جو سمین گل کی گیند پر صابر رحمان کو کیچ دے بیٹھے۔

تاہم پاور پلے کے بعد شین واٹسن کی جارحانہ بیٹنگ نے اننگز کو سہارا دیا۔ انہوں نے محمد اصغر کے ایک اوور میں لگتار تین چھکے بھی لگائے۔

عمر امین بھی واٹسن کی طرح جارحانہ بلے بازی کرنا چاہتے تھے تاہم وہ زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی گیند پر وہاب ریاض کو کیچ دے سکے۔

واٹسن خالد عثمان کی گیند پر ایک اور چھکا لگایا تاہم اسی اوور میں وہ 32 گیندوں پر 47 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

واٹسن کی اننگز کے بعد کوئٹہ کی اننگز تسلسل کھو بیٹھی اور وقتاً فوقتاً وکٹیں گنواتی رہی۔

کیون پیٹرسن بھی گزشتہ میچ کی پرفارمنس نہیں دکھاپائے اور 5 رنز بناکر ڈیرن سیمی کی گیند پر محمد اصغر کو کیچ دے کر آؤٹ ہوگئے۔

میچ کے دوران زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی انجری کا شکار ہوکر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تاہم ان کی انجری کی نوعیت ابھی واضح نہیں۔

پیٹرسن کے بعد اگلے آؤٹ ہونے والے بلے باز ریلی روسو تھے جنہوں نے 25 گیندوں پر 37 رنز بنائے تاہم عمید کی گیند پر صابر رحمان کو کیچ دے بیٹھے۔

سرفراز اور محمد نواز بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور بالترتیب 17 اور 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پشاور کی جانب سے عمید آصف، ڈیرن سیمی اور وہاب ریاض نے دو، دو جبکہ سمین گل اور خالد عثمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کرس جارڈن کی جگہ صابر رحمان جبکہ ابتسام شیخ کی جگہ سمین گل کو موقع دیا گیا ہے۔

دوسری جانب مڈل آرڈر بلے باز محمود اللہ کی جگہ ریلی روسی کو گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں اپنے 3،3 میچز کھیل چکی ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو تمیم اقبال، کامران اکمل، محمد حفیظ اور حارث سہیل جیسے بلے بازوں کا ساتھ حاصل ہے جب کہ پیس بیٹری میں ان کے پاس حسن علی، کرس جورڈن اور وہاب ریاض جیسے بولر موجود ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے پاس بھی کئی بڑے نام موجود ہیں، کیون پیٹرسن، جیسن رائے، محمد اللہ، شین واٹسن اور اسد شفیق سرفراز الیون کی بیٹنگ کی جان ہیں جب کہ بولنگ کے شعبے میں راحت علی، محمد نواز اور انور علی ہتھیار ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز تین میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ لاہور قلندرز اپنے تینوں میچز میں ناکامی کے بعد سب سے آخر میں ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے، ملتان سلطانز تیسرے، پشاور زلمی چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

Comments
Loading...