انتہائی تباہ کن ایٹمی ہتھیار تیار کرلیے، صدر پیوٹن کا اعلان

ماسکو: روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ روس نے انتہائی تباہ کن ایٹمی ہتھیار تیار کرلیے ہیں۔

روسی صدر پیوٹن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے 2 گھنٹے طویل خطاب کے دوران اعلان کیا کہ روس نے انتہائی تباہ کن ایٹمی ہتھیار تیار کرلیے ہیں اور وہ یہ جدید ترین ایٹمی میزائل دنیا میں کہیں بھی مار کر سکتے ہیں جب کہ امریکی دفاعی نظام بھی ان میزائلوں کو نہیں روک سکے گا۔

روسی صدر نے بتایا کہ روس نے آبدوز سے چھوڑے جانے والے ڈرون بھی تیار کرلیے ہیں جب کہ ان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران 2 نئے ہتھیاروں کی ویڈیوز بھی چلائی گئیں۔ 

دوسری جانب خبر ایجنسی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 17 روز بعد عام انتخابات میں پیوٹن ایک بار پھر صدر منتخب ہو سکتے ہیں۔

Comments
Loading...