نیب سیاسی جماعتیں توڑنے کیلیے بنایا گیا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب سیاسی جماعتیں توڑنے کیلے بنایا گیا ڈریکونین قانون ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کے مقدمات میں انصاف کی توقع نہیں، ادارے حدود سے تجاوز کریں تو معاملات نہیں چل سکیں گے، احد چیمہ سے جو ہوا ہے اس کے بعد کوئی کام کرنے کو تیار نہیں، انہوں نے کہا کہ لگتا ہے اب قانون سازی سے قبل عدالت سے اجازت لینی پڑے گی اور چودھری نثار کی پارٹی سے جو بھی تحفظات ہیں وہ دور ہونے چاہئیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے صوبوں کی مشاورت سے قومی آبی پالیسی کے مسودہ کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کردی ہیں جبکہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے آبی وسائل کے مناسب استعمال اور تحفظ کیلئے صوبائی اور وفاقی سطح پر موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Comments
Loading...