پاکستان میں مختلف شاہراہوں کی تعمیر، ایشیائی ترقیاتی بینک قرض دے گا

اسلام آباد: () پاکستان میں مختلف شاہراہوں کی تعمیر کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک 18 کروڑ ڈالر قرض فراہم کر رہا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری اعلامیہ کے مطابق سینٹرل ایشیا اکنامک کوآپریش کوری ڈور منصوبے کے تحت پاکستان میں کئی لنک روڈز کی تعمیر کے لئے بینک پاکستان کو 18 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔

قرض کی رقم سے شکار پور، سہون اور پشاور سے منسلک کئی لنک روڈ تعمیر کی جائیں گی۔ اس منصوبے کی کُل لاگت ساڑے 19 کروڑ ڈالر ہے جس میں سے ڈیڑ کروڑ ڈالر حکومت خرچ کرے گی۔ مختلف شاہراہوں کی تعمیر سے سینٹر ایشیائی ممالک کے درمیان رابطے اور تجارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سڑکوں کی تعمیر کا یہ منصوبہ اٹھارہ ماہ کی مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔

Comments
Loading...