پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کا صفایا کرے، امریکا کا ایک بار پھر مطالبہ

امریکا نے ایک بار پھر پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان دہشت گردوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکا جائے اور انہیں گرفتار کیا جائے۔

واشنگٹن میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی سرزمین دہشت گردوں کو استعمال ہونے سے روکنے کے لیے طالبان دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے یا پھر ملک بدر کیا جائے۔

سارا سینڈرز نے افغانستان دارالحکومت کابل میں ایک ہوٹل پر ہونے والے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں پر اس قسم کے حملوں سے اتحادیوں کے لیے ہماری مدد کا عزم مضبوط ہو گا۔

خیال رہے کہ ہفتے کی رات افغان دارالحکومت کابل میں ہوٹل پر ہونے والے حملے میں 11 غیر ملکیوں سمیت 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

Comments
Loading...