سیاسی آقا نیب کے بعد سپریم کورٹ کیخلاف بھی قرارداد منظور کرالیں، چیف جسٹس

لاہور: پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف قرار داد منظور کرانے پر چیف جسٹس پاکستان نے چیف سیکریٹری پنجاب سے مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ اپنے سیاسی آقاؤں سے کہیں کہ سپریم کورٹ کے خلاف بھی ایک قرارداد منظور کرائیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایل ڈی اے کی جانب سے موجودہ ڈی جی ایل ڈی اے زاہد اخترزماں عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ڈی جی ایل ڈی اے سے استفسار کیا کہ زمین اور ترقیاتی کام تو ایل ڈی اے کرواتا ہے پھر کس قانون کے تحت نجی کمپنیوں سے معاہدہ کیا گیا؟ ڈی جی ایل ڈی اے نے جواب دیا کہ ایل ڈی اے قوانین کے تحت 6 کمپنیوں سے معاہدہ کیا گیا۔

Comments
Loading...