بالی ووڈ اداکار جیکی شروف نے انیل کپور پر تھپڑوں کی بارش کر دی

ممبئی : (آن لائن) 1989 میں بننے والی فلم پرندہ کی شوٹنگ کے دوران انیل کپور کو 17 بار تھپڑ مارے، انٹرویو میں انکشاف

بالی ووڈ کے نامور اداکار جیکی شروف نے ایک ٹی وی شو کے دوران انیل کپور کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے 1989 میں بننے والی فلم پرندہ کی شوٹنگ کے دوران انیل کپور کو 17 بار تھپڑ مارے۔ جیکی شروف نے انکشاف کیا کہ فلم پرندہ کی شوٹنگ کے دوران اگرچہ انیل کپور کو تھپڑ مارنے والا سین ہدایت کار ونود چوپڑا کی جانب سے منظور کردیا گیا تھا تاہم انیل کپور کی خواہش تھی کہ سین ہر طرح سے حقیقی لگے اس لئے انیل کپور بار بار تھپڑ کا سین ری ٹیک کراتے رہے۔ اس لیے انیل کپور کو 17 تھپڑ کھانے پڑے جس کے بعد ان کے گال سرخ ہو گئے۔

واضح رہے کہ جیکی شروف اور انیل کپور نے ایک ساتھ صرف فلم پرندہ میں کام نہیں کیا بلکہ دونوں اداکاروں نے،کبھی نہ کبھی اور رام لکھن جیسی مشہور زمانہ فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کیا۔

Comments
Loading...