
ورلڈ اکنامک فورم ،بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کیلئے کرسٹل ایوارڈ کا اعزاز
ڈیووس(آن لائن)بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو 24واں کرسٹل ایوارڈ بھارت میں بچوں اور خواتین کے لیے سماجی خدمات انجام دینے پر دیا گیا، ان کے ساتھ اس اعزاز سے آسٹریلین اداکارہ کیٹ بلانچیٹ اور برطانوی گلوکار سر ایلٹون جان کو بھی نوازا گیا۔ورلڈ اکنامک فورم میں کنگ خان نے خوب انجوائے کیا اور آسٹریلین اداکارہ کے ساتھ سیلفی بھی لینے کا کہا جس پر سب قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے۔شاہ رخ خان نے کرسٹل ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ورلڈ اکنامک فورم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’یہ ایک بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے 2 بڑے ناموں کیٹ بلانچیٹ اور سر ایلٹون جان کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا‘۔اس موقع پر شاہ رخ نے اپنی دادی، والدہ، اہلیہ اور صاحبزادی کا بھی شکریہ ادا کیا۔پیشاہ رخ خان نے کرسٹل ایوارڈ کی تقریب میں شرکت سے قبل اپنی ایک ٹوئیٹ میں برفانی شہر ڈیووس کی ایک تصویر بھی مداحوں سے شیئر کی جس میں انہوں نے اپنا مخصوص پوز دیا۔تصویر کے کیپشن میں کنگ خان نے لکھا، ’سوئٹزرلینڈ آکر یہ نا کیا تو کیا کیا‘۔انہوں نے مزید لکھا، ’ڈیووس میں رہنا پسند ہے، اب تیار ہوجاو¿ں کرسٹل ایوراڈ کی تقریب کے لیے‘۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے میر فاو¿نڈیشن کے نام سے این جی او قائم کر رکھی ہے جو خواتین کے ساتھ ہونے والے تشدد کے خلاف کام کرتی ہے اور ساتھ ہی ان کی دیکھ بھال کرتی ہے۔علاوہ ازیں شاہ رخ خان بچوں کی صحت اور ان کی طبی امداد کے حوالے سے بھی خاصے سرگرم ہیں