سینئر اداکار اختر شاد کی رسم قل خانی ادا،لالی ووڈ انڈسٹری کی نامور شخصیات کی شرکت 

 

لاہور (آن لائن) سینئر اداکار اختر شاد کی رسم قل خانی ان کی رہائشگاہ پر ادا کر دی گئی جس کا اہتمام اختر شاد کے بیٹوں اداکار سلیم شاد اور اسسٹنٹ سیکرٹری پنجاب اسمبلی نعیم اخترپال نے کیا،جس میں مصطفیٰ قریشی، غلام محی الدین، سید نور، الطاف حسین ، آغا حسن عسکری، محمد سرور بھٹی، محمد طارق ساحلی، اچھی خان، ضیا سلطان، احسان الحق ننھا، ظفر اقبال، حسن ملک، سید وحید الحسن شاہ و دیگر شامل تھے،رسم قل میں شریک افراد نے اختر شاد کی روح کے ایصال ثواب اور ان کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔واضح رہے کہ اختر شاد کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اور ورسٹائل اداکاروں میں کیا جاتا تھا،انہوں نے اردو کے ساتھ ساتھ پنجابی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور عوام سے بے شمار داد حاصل کی،وہ دونوں زبانوں پر عبور رکھنے کے علاوہ ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کرچکے تھے۔

Comments
Loading...