سب کو اختلافات ختم کر کے مل کر کام کرنا چاہیے، صدر ممنون حسین

سبی: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اس لیے سب کو اختلافات ختم کر کے مل کر کام کرنا چاہیے۔

سبی میلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بلوچستان نے گزشتہ کئی برس آزمائش میں گزارے لیکن اب اس صوبے میں خوشحالی کا دور شروع ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اب حقیقی بہار آرہی ہے اور اقتصادی راہداری منصوبے سے صوبے میں خوشحالی آئے گی جس سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا سورج طلوع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے بارے میں کچھ عرصے سے شکوک و شبہات پھیلائے جارہے ہیں لیکن عوام نے ان افواہوں پر کان نہیں دھرے جب کہ سی پیک کے کسی روٹ میں کوئی معمولی سی بھی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

صدر ممنون حسین نے کہا کہ سی پیک منصوبے کا مقصد خطوں کو قریب لانا ہے جس سے عظیم وشان امکانات اور توقعات ہمارے دروازے پر دستک دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا طرز عمل فراخدلانہ ہونا چاہئے اور یہ وقت اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے کا ہے، اسی لیے سب کو اختلافات ختم کر کے مل کر کام کرنا چاہیے، پاکستان اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ضرورت ہے کہ روایتی طرز عمل ترک کرکے آگے بڑھا جائے

Comments
Loading...