7ماہ میں 12 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کا 316 کلو گرام سونا درآمد

کراچی: 

ملک میں گزشتہ 7ماہ میں نے 316 کلو گرام سونا درآمد کیا جس پر 12 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جس کی پاکستانی روپے میں مالیت 1رب 36 کروڑ روپے رہی۔

بیورو شماریات کے مطابق جنوری 2018 میں 28 کلو گرام سونا درآمد کیا گیا جو دسمبر 2017 کے مقابلے 25 فیصد زائد ہے، جولائی سے جنوری2018 میں 316 کلو گرام سونا درآمد کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 252 کلو کے مقابلے 64 کلو گرام زائد ہے۔

Comments
Loading...