عرفان خان کو خطرناک مرض لاحق

لاہور:  عرفان خان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 15 روز سے طبیعت میں خرابی محسوس کر رہے ہیں اور انہیں ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ وہ کسی خطرناک یا موذی مرض میں مبتلا ہیں۔

 بولی وڈ میں اپنی منفرد اداکاری سے نام کمانے والے اداکار عرفان خان ان دنوں وہ پریشانی کا شکار ہیں، انہیں ایک عجیب کشمکش نے گھیر رکھا ہے،اور فینز ان کیلئے مسلسل دعائیں کر رہے ہیں۔


اداکار کے مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ وہ خطرناک مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں، جس کی تصدیق خود انہوں نے اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کی۔ عرفان خان نے ٹوئیٹ کی کہ وہ اور اس کے دوست و اہل خانہ انہیں لاحق ہونے والی خطرناک بیماری کا صحیح پتہ لگانے میں مصروف ہیں اور انہیں جیسے ہی پتہ چلے گا وہ خود ہی مداحوں کو اس بات سے آگاہ کریں گے۔

Comments
Loading...