
آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کرپشن کی محض ایک جھلک ہے:عمران خان
وزیر اعلیٰ بے گناہ ہیں تو تمام الزامات کا بہادری سے سامنا کر یں ¾ چیئر مین پی ٹی آئی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ آشیانہ ہاو¿سنگ اسکیم تو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کرپشن کی محض ایک جھلک ہے اور اگر وہ بے گناہ ہیں تو تمام الزامات کا بہادری سے سامنا کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹوئٹ کیا کہ شہباز شریف کی آشیانہ ہاو¿سنگ اسکیم کا فراڈ تو ابھی آغاز ہے ¾نیب نے تحقیقات شروع کیں تو سستی روٹی، میٹرو، دانش اسکول اور اورنج ٹرین کے حوالے سے کئی گھپلے منظر عام پر آئیں گے جنہیں ابھی تک چھپا کررکھا گیا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے ابھی سے رونا شروع کردیا ہے، میں سپریم کورٹ کے سامنے ایک سال تک پیش ہوتا رہا، اگر وہ بے گناہ ہیں تو تمام الزامات کا بہادری کے ساتھ سامنا کریں جس طرح میں نے کیا اور خود کو بے گناہ ثابت کریں۔واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ روز آشیانہ ہاو¿سنگ سوسائٹی میں کرپشن کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نوٹس بھجوایا تھا، نوٹس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف نے پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مستحق ٹھیکیدار چوہدری لطیف کا ٹھیکہ منسوخ کرکے لاہور کاسا کو ٹھیکے سے نوازا، جس سے خزانے کو 19 کروڑ 30 لاکھ روپے نقصان پہنچا جبکہ آشیانہ اقبال کا ٹھیکہ ایل ڈی اے کو دینے سے قومی خزانے کو 71 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔