
شہدا ہمارے ہیروز ہیں پاکستان کو مکمل محفوظ بنا کر ہی دم لیں گے،احسن اقبال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے واضح کیا ہے کہ آخری دہشتگردکے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ¾ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں مسلح افواج اور پولیس کی قربانیاں قابل تحسین ہیں ¾ تمام شہدا ہمارے ہیروز ہیں ¾پاکستان کو مکمل محفوظ بنا کر ہی دم لینگے ¾ اگر آج پاکستان میں کسی کے خلاف مذہب کی بنیاد پر کسی سے تعصب رکھیں گے تو تحریک پاکستان کی نفی کرینگے ¾انڈیا اور اسرائیل کے وزرا ئے اعظم کے مذاکرات کی باز گشت سنائی دیتی ہے تو ٹرمپ کی ٹوئٹ کے اندر چھپے پیغام بھی نظر آتا ہے ¾ ہماری قربانیوں کا اعتراف کیا جائے ہم کسی کو پاکستان میں دہشتگردی کی اجازت نہیں دینگے ¾اگر ایک دوسرے پر انگلی اٹھائیں گے تو اسکا فائدہ دہشتگرد اٹھائیں گے۔ منگل کو اسلام آباد پولیس لائنزمیں پولیس کے کاو¿نٹر ٹیررازم فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ سی ٹی ایف کی شمولیت سے پولیس کی قوت میں اضافہ ہوا ہے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی برسوں سے دہشتگردی کے ناسور کو جھیل رہا ہے ¾پولیس اور مسلح افواج نے گراں قدر قربانیاں دیں ہیں ¾انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ عوام نے بھی بے پناہ قربانیاں دیں ہیں ¾تمام شہدا ہمارے ہیروز ہیں پوری قوم انکی مرہون منت ہے ¾ہم اپنے تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جوان اپنے حلف کی لاج رکھنی ہے اور اپنے تربیت کا درست استعمال کرنا ہے ¾ قوم کے بیٹیاں بھی اپنے ملک کیلئے قربانی دینے کو تیار ہیں ¾ملک سیکورٹی ایشوزکے باعث سرمایہ کاری پر برے اثرات پڑے ¾حکومت نے ان چیلنج کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ پہلے بیس گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی اب بیس گھنٹے بجلی آرہی ہے ¾رواں برس لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کردیں گے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کی کمر توڑ دی گئی ہے ¾قوم کو اپنے جوانوں کی صلاحیتوں پر فخر ہے ¾ یہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ملک مکمل محفوظ نہ ہوجائے ¾جب تک ایک ایک دہشت گردی ختم نہیں ہوتا جنگ جاری رہے گی ۔ احسن اقبال نے کہا کہ پرامن اور خوشحال پاکستان قوم کو دینا چاہتے ہیں ¾ہر شخص کو بلا امتیاز انکے حقوق دینا چاہتے ہیں ¾یہ وہ قائد اعظم کا پاکستان جس کیلئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی تھیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر آج پاکستان میں کسی کے خلاف مذہب کی بنیاد پر کسی سے تعصب رکھیں گے تو تحریک پاکستان کی نفی کرینگے ¾پاکستان ایک خاندان اور گلادستے کی طرح ہے ہم نے اسکی حفاظت کرنی ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دوہزار سے زائد علما نے فتوی جاری کیا ہے کہ آئین اسلام کے مطابق ہے ¾ امن اور ترقی چولی دامن کا ساتھ ہے جہاں امن نہ کو ترقی آنکھ چرا جاتی ہے ¾ہمیں تیزی سے آگے بڑھنا ہے قوم اب ترقی کے راستے پر گامزن ہوچکی ہے ¾دس برسوں میں ترقی کی اب مزید ترقی کرینگے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے دشمن ہمیں لڑانا چاہیے ہیں ¾انڈیا اور اسرائیل کے وزرا ئے اعظم کے مذاکرات کی باز گشت سنائی دیتی ہے تو ٹرمپ کی ٹوئٹ کے اندر چھپے پیغام بھی نظر آتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ صرف ریاست کی اجازت سے جہاد کیا جاسکتا ہے ¾امن کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی ہم نے اقتصادی جنگ جیتنی ہے ¾ اگر کسی نے پاکستان پر میلی آنکھ ڈالے گا وہ جان لی یہ قوم مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ¾ہم ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری قربانیوں کا اعتراف کیا جائے ہم کسی کو پاکستان میں دہشتگردی کی اجازت نہیں دینگے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نہ ہی اپنے ملک کی سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی کی اجازت دینگے ¾ہمیں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے اشتراک کرنا ہوگا ¾اگر ایک دوسرے پر انگلی اٹھائیں گے تو اسکا فائدہ دہشتگرد اٹھائیں گے۔