
صبا قمر کی ماضی میں ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو وائرل
لاہور: (ویب ڈیسک) صبا قمر معروف پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی ڈراموں اور اشتہارات میں اداکاری کے جوہر دکھا کر پاکستان سمیت سرحد پار بھی اپنا نام پیدا کیا، ان کی بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم کو بھی بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی۔
صبا قمر نےاپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامے میں عورت ہوں سے کیا۔ اس کے علاوہ اس نے داستان ، پانی جیسا پیار ، مات جیسے معروف ڈراموں میں کام کیا۔ صبا قمر پروگرام ہم سب امید سے ہیں کی میزبان بھی رہیں انہیں پی ٹی وی کے 16ویں ایوارڈ شو میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا-
پا کستان کی انتہائی معروف اداکارہ صبا قمر اپنی شاندار اداکاری کے باعث ہر پاکستانی کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور کچھ عرصہ قبل انہوں نے بالی ووڈ میں عرفان خان کے ساتھ فلم ’ہندی میڈیم ‘ میں ہیروئن کا کردار نبھا کر بھارت میں بھی بڑی تعداد میں اپنے مداح پیدا کیے۔ تاہم اب ان کی رقص کرتے ہوئے ماضی کی ایک ویڈو سامنے آ گئی ہے جس میں انہوں نے انتہائی بے باک انداز اپنایا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ہے اور اسے تیزی کے ساتھ شیئر بھی کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل صبا قمر ڈرامے باغی میں بھی اپنے ڈانس کے جوہر دکھا چکی ہیں۔