چیمپئنز لیگ :کوارٹر فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست

فاتح ٹیم نے میچ میں دو گول سکور کئے ، حریف ٹیم میچ کے اختتام تک صرف ایک گول سکور کرنے میں کامیاب ہوسکی

لندن : چیمپپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ اپنے ہی گھر سوِیا کے سامنے دو ایک سے ڈھیر ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے تاریخی سٹیڈیم میں میزبان ٹیم کو تاریخ ساز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چیمپئنز لیگ کے لاسٹ سکسٹین کے سیکنڈ لیگ میں میزبان مینیو اور سوِیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

اعصاب شکن مقابلے کے پہلے ہاف میں کوئی گول سکور نہ ہوا جس سے میچ سنسنی خیز ہو گیا۔ دوسرے ہاف کے ختم ہوتے منٹس نے دلوں کی دھڑکنیں تیز کر دیں۔ چوہترویں منٹ میں مہمان ٹیم کے بین ییدر نے گول کر کے سب کو حیران کر دیا۔ اسی متبادل کھلاڑی نے چار منٹ بعد ایک بار پھر گیند کو جال میں ڈال کر برتری کو دوگنا کر دیا۔

تماشائیوں سے بھرے سٹیڈٰیم میں جوش اور سوگ کا عالم دیکھنے کو ملا۔ چوراسیویں منٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے لوکاکو نے گول کر کے سکور دو ایک کر دیا۔ اسی سکور پر میچ کا اختتام ہوا۔ پہلے لیگ کے بغیر گول ختم ہونے کا نقصان مینیو کی ٹیم کو ہوا۔ دو ایک ہی کے مجموعی سکور نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو چیمپئنز لیگ سے آؤٹ کر دیا۔

Comments
Loading...