
ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت پیش
اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد میں ایون فلیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت پیش ہو گئے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب سمیت دیگر لیگی رہنما بھی ہمراہ ہیں۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔ استغاثہ کے گواہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء بھی احتساب عدالت پیش ہوگئے، واجد ضیا 4 باکسزمیں ریکارڈ بھی ہمراہ لائے۔ سربراہ جے آئی ٹی اپنا بیان قلمبند کروائیں گے، گزشتہ روز واجد ضیاء کا بیان مکمل نہ ہو سکا تھا۔ عدالت نے واجد ضیاء کو ایک بار پھر تمام دستاویزات ترتیب میں لانے کی ہدایت کی تھی۔
واجد ضیاء کا بیان قلمبند ہونے پر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز گواہ پر جرح کریں گے، امجد پرویز کی جرح کے بعد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث واجد ضیاء پر جرح کریں گے ۔ واجد ضیاء کے بعد آخر میں تفتیشی افسر نیب کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔