پشاور بمقابلہ لاہور اور اسلام آباد بمقابلہ کراچی آج ہوگا

شارجہ: پلے آف مرحلے میں رسائی کے لیے پشاور زلمی اور لاہور قلندرز جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آج مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ تھری کے سنسنی سے بھرپور مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ایونٹ میں لیگ میچز کا آج آخری دن ہے، آج پہلے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی جب کہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔ پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 جب کہ دوسرا رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرچکی ہیں تاہم آج کے میچ میں پشاور زلمی لاہور قلندرز کو ہرانے کی صورت میں پلے آف مرحلے میں پہنچ جائے گی، ہارنے کی صورت میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا راستہ صاف ہو جائے گا۔

دوسرے میچ میں کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلے گی تاہم ہارکی صورت میں فیصلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان رن ریٹ کرے گا۔

Comments
Loading...