جس کے نمبربہتر ہوں گے وہی اپوزیشن لیڈر بنے گا: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

کراچی:  چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے ہم 6 ارکان کے ساتھ آئے تھے، بلاول، آصف زرداری اور عمران خان کے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا معلوم نہیں حاصل بزنجو صاحب کیوں آگ بگولہ ہوگئے۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جس کے نمبربہتر ہوں گے وہی اپوزیشن لیڈر بنے گا، کوشش کریں گے رضا ربانی نے جو معیار بنایا اسے آگے بڑھائیں، آئینی اختیارات احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا میاں صاحب ہمارے بزرگ ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، سینیٹ میں تمام صوبوں کی برابر نمائندگی ہے، کوشش کریں گے بہتر سے بہتر کام کرسکیں۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا علیحدگی پسندوں کوقومی دھارے میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے، بلوچستان اب پہلے سے بہت بہتر ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا ناراض بلوچ بھائیوں کا مسئلہ کافی حل ہوچکا ہے، کوشش کریں گے جو تھوڑے سے بھائی ناراض ہیں وہ بھی مان جائیں، بلوچستان اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

Comments
Loading...