ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈپٹٰی ڈائریکٹر کو بھی برطرف کر دیا

واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کشیدگی مہنگی پڑی، ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انڈریومک کیب کو ریٹائرمنٹ سے دو روز پہلے برطرف کر دیا گیا۔

ایف بی آئی کےسربراہ جیمز کومے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹرایف بی آئی انڈریومک کیب کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اٹارنی جنرل کے مطابق مک کیب کی برطرفی پیشہ وارانہ امور میں برے کردار کا نتیجہ ہے، انہیں پنشن کا حقدار قرار پانے کی عمر سے2 روز قبل برطرف کیا گیا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈریو مک کیب کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، وہ ہلیری کلنٹن کے خلاف ای میل اور روسی مداخلت کی تحقیقات کا بھی حصہ تھے۔

Comments
Loading...