خواہش تھی پاکستان جاؤں لیکن فیملی نے روک دیا: کیون پیٹرسن

دبئی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ خواہش تھی پاکستان جاؤں لیکن فیملی نے جانے سے روک دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیون پیٹرسن نے پاکستان سپر لیگ کے پاکستان میں کھیلے جانے والےمیچز میں شرکت سے انکار کردیا تھا جب کہ وہ گزشتہ سیزن میں بھی پاکستان نہیں آئے تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں کیون پیٹرسن نے کہا کہ افسوس کےساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ میں واپس لندن جارہا ہوں، خواہش تھی کہ پاکستان جاؤں لیکن فیملی کافیصلہ ہےکہ مجھےنہیں جاناچاہیے، امید ہے مداح میرے اور فیملی کے فیصلے کا احترام کریں گے۔

پیٹرسن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنی ٹیم کی جیت کی امید بھی ظاہر کی۔

You will be missed @KP24
Great career!!
Thank you for everything. Wish you could stayed with us till PSL final but we respect your decision.

Comments
Loading...