پیریبس اوپن ٹینس: وینس ولیمز اور کاساکینا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

کیلیفورنیا:  امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز اور روس کی ڈاریا کاساکینا پیریبس اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

کیلیفورنیا میں منعقدہ پیریبس اوپن ٹینس کے میدان میں عالمی ٹینس سٹارز مدمقابل ہوئے۔ ویمن کوارٹرز فائنل میں امریکی سٹار وینس ولیمز نے سپین کی کارلاسوریز کو شکست دے دی۔ ادھر روس کی ڈاریا کاساکینا جرمنی کی اینجلق کربر کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

مردوں کے ٹاپ ایٹ مرحلے میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے جنوبی کوریا کے ہیون چینگ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

Comments
Loading...