
سیمونا ہالیپ آسٹریلین اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئیں
ملیبرن: رومانیہ کی سیمونا ہالیپ آسٹریلین اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئیں، سیمی فائنل میں جرمنی کی اینجلیک کربر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
آسٹریلین اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں سیمونا ہالیپ اور جرمنی کی اینجلیک کربر کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ پہلا سیٹ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے چھ تین سے جیتا جبکہ دوسرے سیٹ میں اینجلیک کربر نے چھ چار سے فتح سمیٹ کر مقابلہ برابر کر دیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں سیمونا ہالیپ نو سات سے جیت کر پہلی بار آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں۔