راولپنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی: پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روالپنڈی میں کھیلے جارہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز پر مشتمل پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے جیت کر پہلے بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے اور یوں ڈومیسٹک کی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیے جانے والے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کو ایک بار پھر نظرانداز کردیا گیا۔

قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض اظہر علی سرانجام دے رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، عابد علی، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

Comments
Loading...