
وزیراعظم کی مشیرخزانہ کو ہٹائے جانےکی تردید
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشیر خزانہ بہترین کام کر رہے ہیں، کوئی تبدیلی زیرغور نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں مہنگائی کے خلاف حکمت عملی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی ہے اورمشیر خزانہ حفیظ شیخ کو اہم اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اہم فیصلوں پر کام تیز کرنے کا کہہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشیر خزانہ تبدیل نہیں ہو رہے، مشیر خزانہ بہترین کام کر رہے ہیں, کوئی تبدیلی زیر غور نہیں۔