
واٹس ایپ نے گروپ ڈسکرپشن کا نیا فیچر متعارف کرا دیا
صیلات کے مطابق واٹس ایپ انتطامیہ کی جانب سے آئے دن نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں، واٹس ایپ گروپ میں ڈسکرپشن کا فیچر متعارف کرانے کا مقصد بھی صارفین کو بہتر سروس فراہم کرنا ہے۔
گروپ ڈسکرپشن فیچر کو متعارف کرانے سے صارفین با آسانی کسی بھی چیٹ گروپ کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے، جبکہ گروپ ڈسکرپشن (گروپ کی تفصیلات) 512 الفاظ پر مشتمل ہوگی جسے واٹس ایپ استعمال کرنے والے تمام افراد دیکھ اور پڑھ سکیں گے۔
نئے فیچر کو استعال کرنے اور اس سے مستفید ہونے کے لیے صارفین کو پہلے واٹس ایپ اپڈیٹ کرنا ہوگا، جس کے بعد ایپلکیشن میں موجود گروپ کریشن کے حصہ میں جانا ہوگا جہاں گروپ کے نام درج کرنے کے بعد نچلی سطح پر ہی گروپ ڈسکرپشن کی سہولت موجود ہوگی۔
کمپنی منتظمین کا کہنا ہے کہ صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیچر کو متعارف کرا گیا ہے، جسے اسمارٹ فون اور آئی فون استعمال کرنے والے افراد واٹس ایپ اپڈیٹ کرنے کے بعد فیچر سے مستفید ہو سکیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ صارفین کو بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے مزید فیچرز متعارف کرائے گی، خیال رہے کہ واٹس ایپ ایپلکیشن کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جسے سب بڑا خبر رسانی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔