کراچی: کیماڑی میں پراسرار گیس کا اخراج جاری، مزید 2 افراد جاں بحق، تعداد 8 ہوگئی

کراچی: کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس کا اخراج جاری ہے، مزید 2 افراد جاں بحق جبکہ مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

کراچی میں زہریلی گیس سے اموات کی تعدادآٹھ ہوگئی۔۔ کیماڑی کے علاقے میں زہریلی گیس کیسے پھیلی؟ ا ب تک کچھ پتہ نہ چل سکا۔۔وزیراعلٰی سندھ نے ہنگامی اجلاس اور کیماڑی کا دورہ کیا۔۔ اسپتال انتظامیہ کو بہترین علاج کی ہدایت۔۔ شعیب بخاری کی رپورٹ

کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس کا اثر ختم نہ ہوسکا۔ لوگوں کو بدستور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، زہریلی گیس سے 200 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ ضیاالدین، کے پی ٹی اور جناح ہسپتال میں اب بھی 23 افراد زیرعلاج ہیں جن میں 10 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

لیکن گیس پھیلی یا کیمیکل؟ معمہ تاحال حل نہ ہوسکا۔ متاثرہ علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سانس لینے میں تکلیف ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ قتل بلا سبب اور زہر خورانی کی دفعات کے تحت درج کرلیا۔ وزیراعلی سندھ نے رات گئے ہنگامی اجلاس اور کیماڑی کا دورہ بھی کیا، مریضوں کے اہلخانہ سے بات چیت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو بہترین علاج کی ہدایت کی۔

Comments
Loading...