صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر آج چین جائیں گے

اسلام آباد:  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر آج چین جائیں گے، چینی ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین جا رہے ہیں، شاہ محمود قریشی، اسد عمر بھی پاکستانی وفد میں شامل ہوں گے، دورے کے دوران باہمی تعاون کے فروغ کے متعدد معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔

یہ صدر مملکت کا چین کا پہلا دورہ ہوگا، چین کرونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور اس سے نمٹنے کی کوششوں میں بھرپور مصروف عمل رہا ہے، صدر مملکت کے دورے کا مقصد پاکستان کی طرف سے چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور حمایت اور یکجہتی کا اظہار ہے۔

Comments
Loading...