مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں جمعہ اور پنجگانہ نمازوں کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد

ریاض: سعودی حکام نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے اندرونی اور بیرونی حصے میں پنجگانہ نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد کردی۔

عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق سعودی حکام نے اس سے قبل مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ  کے علاوہ ملک بھر کی مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

تاہم اب نئے اقدامات کے تحت مسجد نبویؐ اور مسجد الحرام کے اندر اور باہر  پنجگانہ نمازوں اور نماز جمعہ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور نمازیوں کو مساجد میں داخلے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

مسجد نبویؐ کی انتظامیہ کی جانب سے مسجد کے دروازے بند کردیے گئے ہیں اور صرف چند متعلقہ حکام کو مسجد کے کمپاؤنڈ تک جانے کی اجازت ہوگی۔

????????@HaramainInfo

Masjid An Nabawi gates are closed to prevent worshippers from entering as per new information released by the authorities which only authorised very few people to enter the Masjid Compound.

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter
791 people are talking about this

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہےکہ سیکیورٹی اور صحت کے حکام نے مسجد الحرام کے بیرونی حصے میں موجود اسکوائر میں بھی نمازیوں کی موجودگی پر پابندی عائد کی ہے جب کہ مسجد نبویؐ میں بھی کل سے اس پابندی کا اطلاق ہوگا۔

سعودی حکام نے اس سے قبل وائرس سے بچاؤ کے لیے خانہ کعبہ کے اطراف اسپرے کے لیے مطاف خالی کرایا تھا اور طواف کے عمل کو روک دیا گیا تھا جب کہ بعد میں مطاف کو زائرین کے لیے کھولا گیا تو انہیں کعبہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور اس کے گرد حفاظتی ڈھانچہ لگایا گیا۔

عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ سعودی عرب میں جمعرات کے روز کورونا وائرس کے مزید 36 کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک بھر میں تعداد 274 ہوچکی تاہم اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

Comments
Loading...